محسنات

by Other Authors

Page 4 of 286

محسنات — Page 4

مکرمه تعارف نے اپنی کتاب ”محسنات (احمدی خواتین کی سنہری خدمات) کا تعارف لکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تو چند سطور اُن کی خواہش کے احترام میں لکھ رہی ہوں۔نے احمدی خواتین کے فائدہ اور تربیت کے لئے خوبصورت اور مفید کتاب تحریر کی ہے۔انہوں نے اسے وعظ ونصیحت کی بجائے زندہ واقعات سے سجا کر نہایت دلچسپ ، ایمان افروز اور قابل عمل پروگرام کی صورت میں پیش کیا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ وعظ ونصیحت سے انسان کا نیک عمل زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔یہ کتاب رفیقات حضرت مسیح موعود علیہ السلام جیسی خوش نصیب اور اللہ کی پیاری بندیوں کی یاد کو تازہ واقعات کی شکل میں پیش کرنے کے لحاظ سے احمد یہ لٹریچر میں بلاشبہ ایک اچھا اضافہ ہے۔اللہ کی بندیوں کا خدائے تعالیٰ اور اُس کے رسول کے ساتھ سچا اور رُوحانی تعلق اور اس کے نتیجہ میں صفات حسنہ کا اعلیٰ ظہور کتاب کا اہم حصہ ہے۔مثلاً زہد و تقویٰ، توکل علی اللہ ، صبر ورضا اور جرات و بہادری کی داستانیں نیز 110 ساله جان، مال ، وقت اور اولاد کی قابلِ رشک قربانیوں کا تذکرہ یکجا ملتا ہے۔لجنہ اماء الله احمدی خواتین کی عالمگیر تنظیم ہے جو خدائے تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے بیشتر ملکوں میں قائم ہے۔لجنہ اماءاللہ“ کے معنی اللہ کی بندیوں کی تنظیم ہے۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) نے اپنی خدا داد فراست سے احمدی خواتین کی تعلیمی ضرورت ، تربیت واصلاح، انفرادی و اجتماعی علمی اور روحانی