محسنات

by Other Authors

Page 283 of 286

محسنات — Page 283

283 ہومیو پیتھک ٹیم میں دو غیر معمولی خدمت کرنے والی خواتین فرحت واکر اور نعیمہ کھوکھر ہیں۔فرحت وا کرنے میرے لیکچرز کو تحریر کی صورت دی ہے اور نعیمہ کھوکھر نے انڈیکس کی تیاری کا کام کیا۔حضور نے فرمایا اس کتاب سے گھر گھر ہو میو پیتھک کلینک بن جائے گا۔انڈیکس کے ذریعے ہر دوا تک پہنچا جا سکے گا۔ہیو میو پیتھی کے سلسلہ میں ڈبوں کی سپلائی کا کام حفیظ بھٹی اور ان کی فیملی نے کیا۔ہومیو پیتھک کی کتاب کے ٹائٹل کے بارے میں حضور نے فرمایا کہ یہ امریکہ کی نوما نے بنایا ہے۔شیریں بیگم صاحبہ کے بارے میں بتایا انہوں نے جب ہومیو علاج شروع کیا تو یہ بیساکھیوں پر چلتی تھیں۔اب چلنے کے بعد دوڑنے کی بھی کوشش کرتی ہیں۔ہومیو پیتھک ڈسپنسری میں ڈیوٹی دینے والی مستورات میں سے حضور نے قانتہ رشید، عارفه امتیاز ، صبیحه لون ، شگفتہ ناصر، نعیمہ کھوکھر ، مبارکہ گلزار اور ناصرہ رشید کا نام لیا۔حضور نے نئی کتاب کے بارے میں مددگار ٹیم کے طور پر ماہا بر بوس اور فوزیہ شاہ کا نام لیا اور فرمایا اس کام کو منصورہ حیدر نے آگے بڑھایا۔اس کے علاوہ مسرت بھٹی اہلیہ طاہر بھٹی صاحب اور آپا مجیدہ نے پروف ریڈنگ کا کام کیا۔اس کتاب کی تیاری میں آخری مددگار ٹیم میں منیر الدین شمس صاحب، فریدہ غازی اور فرینہ قریشی ہیں۔اس کے علاوہ حضور نے صالحہ صفی کی خدمات کا