محسنات

by Other Authors

Page 282 of 286

محسنات — Page 282

282 دل سے بے اختیار ان کے لئے دعا نکلتی ہے۔ایک دفعہ میں نے ایک عورت سے کہا کہ آپ کے پاس بہت زیادہ کام ہے اسے کم نہ کر دیا جائے تو بے اختیارانہوں نے کہا کہ خدا کے لئے ایسا نہ کریں مجھے تو اس کام میں بے حد لطف اور مزا آتا ہے۔اس ضمن میں حضرت صاحب نے مسٹر ونڈ رمین کی خدمات کا بھی ذکر فرمایا اور فرمایا للہ ان سب کو جزا دے۔ریسرچ ٹیموں کا ذکر کرتے ہوئے حضرت صاحب نے فرمایا : - یہ کام لندن سے شروع ہوا تا کہ اہم مسائل پر ریسرچ کر کے ( دین حق ) پر حملے کر نیوالوں پر جوابی حملے کئے جاسکیں لندن کے بعد جرمنی میں بھی ریسرچ ٹیم بنی۔اس ضمن میں حضور نے فوزیہ شاہ صاحبہ اور نویدہ شاہد صاحبہ دونوں کا ذکر کیا۔حضرت بیٹی کے بارے میں ریسرچ کے ضمن میں حضور نے محترمہ ماہا صاحبہ کا نام لیا اور دیگر خدمات کر نیوالی خواتین میں صوفیہ صفی، سعیدہ غازی اور ان کی بہن اسماء غازی کا خصوصی تذکرہ فرمایا۔ترجمہ کی ٹیم کے بارے میں فرمایا: - کہ اس کا نام F6 ہے کیونکہ اس میں جو چھ خواتین غیر معمولی کام کر رہی ہیں ان سب کے نام F“ سے شروع ہوتے ہیں فوزیہ رشید، فوزیہ باجوہ، فوزیہ شاہ، فریدہ غازی ، فرینہ قریشی اور فرحانہ صادق یہ کتب حضرت مسیح موعود کے ترجمہ کا کام سنبھالے ہوئے ہیں۔