محسنات

by Other Authors

Page 284 of 286

محسنات — Page 284

284 خصوصی تذکرہ فرمایا۔حضور نے فرمایا سینکڑوں بہنیں ہزاروں بچیاں ہیں جو احمد یہ ٹیلی ویژن میں دیگر خدمات بجالا رہی ہیں اور نیک کاموں میں مصروف ہیں۔وہ اپنے بیمار بچے ، اپنی بیمار مائیں اور گھر کے کام چھوڑ کر دین کا کام کرتی ہیں۔اس لحاظ سے آج جماعت احمدیہ کے کاموں میں احمدی خواتین کا نمایاں دخل ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو دنیا اور آخرت میں جزاء عطا کرے۔آمین الفضل 30 جولائی 1999ء) الحمد للہ کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے احمدی خواتین کا یہ ممتاز ، منفرد اور مستحکم مقام خدائے تعالیٰ کا خاص فضل واحسان ہے۔حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام اور آپ کے خلفائے کرام کی خاص توجہ، تربیت اور شفقت شامل حال رہی ورنہ ناممکن تھا کہ آج احمدی خواتین اس بلند مرتبہ تک پہنچ سکتیں۔ہم احمدی خواتین تو اس خاص فضل کے لئے اللہ تعالیٰ کا کما حقہ شکر بھی ادا نہیں کر سکتیں۔بھیج درود اس محسن پر تو دن میں سوسو بار پاک محمد مصطفی نبیوں کا سردار