محسنات

by Other Authors

Page 261 of 286

محسنات — Page 261

261 سلطان القلم کی مجاہدات احمدی خواتین کی نظم و نثر میں خدمات حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا :- کچھ شعر و شاعری سے اپنا نہیں تعلق اس ڈھب سے کوئی سمجھے بس مدعا یہی۔ہے شعر و شاعری محض ادب کے لئے ہے ، زندگی کے لئے ہے یا کمائی کا ذریعہ سارے جھگڑے چکا دئے۔اس ڈھب سے کوئی سمجھے، فرما کر ادب کو نئے راستے دیئے ادبی صلاحیتیں برائے ابلاغ ہیں۔لطیف انداز میں محسوسات کی خوبصورت زبان میں دلوں کے تار چھیڑے جائیں اور اُن میں وہ پیغام منتقل کر دیئے جائیں جو اللہ تعالیٰ سے ملادیں۔خواتین کی اس محفل شعر و سخن کی میر مشاعرہ حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ ہیں۔حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبه: ہیں:۔حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ آپ کے بارے میں فرماتے بڑی پھوپھی جان حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی نظمیں پڑھ کر آپ حیران ہوں گی کہ اس دور کے بڑے بڑے شاعر بھی فصاحت و بلاغت میں آپ کا مقابلہ نہیں کرتے۔ذہن بھی روشن دل بھی روشن اور سکینت بھی تھی جو کبھی زندگی کا