محسنات

by Other Authors

Page 260 of 286

محسنات — Page 260

260 انڈسٹریل اسکول کا اجراء فرمایا تا کہ یتیم لڑکیاں اور بیوہ خواتین یہاں پر کام سیکھیں اور پھر اس ہنر کو اپنی باعزت آمد کا ذریعہ بنا ئیں۔اس طرح پر سینکڑوں خواتین اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئیں اور بلاضرورت مانگنے کی برائی سے بچ گئیں۔کئی غریب لڑکیوں کو اپنے گھر میں رکھ کر باقاعدہ تعلیم دلوائی اور پھر ان کی شادیاں کیں۔علاوہ ازیں صدقہ و خیرات کے ذریعے کئی مخفی امداد کے طریقے ہوتے۔اس بات پر عمل پیرا تھیں کہ دائیں ہاتھ سے دو تو بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو۔یہ چیز بارہا مشاہدہ میں آئی کہ آپ نے تمام قرابت داری اور رشتہ داری کے حقوق باحسن ادا فرمائے۔ہر ایک سے محبت اور خلوص کے ساتھ پیش آنے کے علاوہ ضرورت کے وقت ہمدردی اور حوصلہ افزائی فرمائی صلہ رحمی کی نہایت عمدہ مثالیں آپ کی زندگی میں ملتی ہیں۔گاہے گاہے بیماروں کی خدمت اور زچگی کے موقع پر دیکھ بھال کے سلسلہ میں دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں بھی اپنی عزیز خواتین کے ہمراہ جا کر رہتی تھیں یہ کام اچھا خاصا محنت طلب اور تکلیف دہ ہے لیکن محبت اور ثواب کی خاطر انہیں یہ کام بھی کرتے دیکھا۔اپنوں اور غیروں سے ہمدردی کے جذبہ اور بے لوث خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہا۔غرض یہ کہ ضرورت کے وقت ہر ایک کے کام آنا آپ کا معمول تھا۔نہایت سلیقہ مند اور اعلی ذوق کی مالک تھیں اپنوں اور غیروں کی شادی بیاہ کے موقع پر بھی کپڑوں پر گوٹا کناری ٹانکنا اور کٹائی سلائی میں مدد کرنا آپ کا شیوہ تھا نئے پیدا ہونے والے بچوں کے اونی کپڑے(سوئیٹر وغیرہ) اپنے ہاتھ سے بن کر تھنے کے طور پر عنایت فرماتی تھیں۔آپ کی ذات نمود و نمائش اور تصنع سے قطعاً پاک تھی۔