محسنات

by Other Authors

Page 19 of 286

محسنات — Page 19

19 سيرة ( حضرت اماں جان ) میں تحریر ہے کہ طہارت باطنی اور پاکیزگی سے آپ کو محبت ہے۔یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی تطہیر میں اپنا کلام نازل فرمایا۔۔اللہ تعالیٰ آپ کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشتا ہے۔دعاؤں کی قبولیت کے بہت سے نمونے موجود ہیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہر قربانی کے لئے آپ کے دل میں تڑپ اور انشراح رہتی ہے۔اللہ تعالیٰ سے محبت اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت محض خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے ہے۔“ (سیرۃ حضرت اماں جان حصہ دوم صفحہ 309) حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ: حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی عبادت کا اپنا انداز تھا۔فرماتی ہیں:- میں نے سجدے مخصوص کئے ہوئے ہیں اور اس میں ایک سجدہ تو اُس حصہ جماعت کے لئے بھی مخصوص ہے جس نے کبھی مجھے دعا کے لئے لکھا بھی نہیں تھا۔آپ بلاناغہ عشاء کے بعد قرآن مجید کی تلاوت فرماتیں اور رات کو بارہ بجے کے بعد ہی عموماً سوتیں۔چار سال کی عمر سے ہی تہجد پڑھ رہی تھیں۔ظاہری شان و شوکت تو اللہ تعالیٰ کی ودیعت تھی۔لیکن باطنی طہارت و مجاہدات میں آپ کا اپنا عمل دخل تھا۔آپ نے اپنے نفس کو کچل دیا تھا۔آپ فرمایا