محسنات

by Other Authors

Page 192 of 286

محسنات — Page 192

192 تاریخ احمدیت شاہد ہے اس بات کی کہ گذشتہ 113 سال سے وہ مسلسل انتھک قربانیاں پیش کرتی چلی آرہی ہیں اور اُن کا جذ بہ خلوص کم ہونے کی بجائے بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔حضرت خلیفہ السیح الثانی کے دور خلافت کی سب سے پہلی تحریک بارہ ہزار روپے کی تھی مکرمہ سکینۃ النساء اہلیہ قاضی ظہور الدین صاحب اکمل نے اخبار الفضل میں 6 رمئی 1914 ء میں مالی تحریک کی طرف توجہ دلاتے ہوا لکھا۔پیاری بہنو! غالبا آپ حیران ہوں گی کہ اس ,, غریب جماعت کی قادیانی بہنوں نے حضرت صاحبزادہ خلیفہ المسیح کی اپیل دعوت الی الخیر کرنے پر اپنے مالوں اور اپنے زیوروں سے قربانی کر کے ثواب حاصل کیا۔یہاں تک کہ ہمارے اسکول کی چھوٹی چھوٹی بچیوں نے بھی ایک ایک پیسہ بخوشی دیا۔چنانچہ اس غریب جماعت کی خواتین کے قریباً پچاس روپے اور کچھ زیور تو فوراً تحریک کرتے ہی وصول ہو گئے اور کوئی دو چار سو کے وعدے ہیں۔امید ہے کہ سال بھر تک انشاء اللہ بہت روپیہ جمع ہوگا۔حضرت سیّدہ اماں جان نصرت جہاں بیگم صاحبہ نے اس تحریک میں 100 روپے عطا فرمائے۔( تاریخ لجنہ جلد اوّل صفحہ 26) پھر حضرت فضل عمر نے 16 / دسمبر 1916 ء کو احمدی خواتین کو دین کی خاطر قربانیاں کرنے کی تاکید فرماتے ہوئی مالی تحریک فرمائی اور فرمایا:- ولایت کے اخراجات تبلیغ بڑھ رہے ہیں اور مرد اس وقت اندازاً آٹھ دس ہزار روپے ماہوار کا خرچ برداشت کر رہے ہیں۔عورتیں اپنے ذمہ پانچ سوروپے ماہوار