محسنات

by Other Authors

Page 193 of 286

محسنات — Page 193

193 لے لیں اور ایک تبلیغی فنڈ قائم کریں جس میں بطور ماہوار چندہ یا اعانت حصہ لیں۔“ حضور نے دیہات کی خواتین کے لئے تجویز فرمایا کہ ایک برتن میں روزانہ ایک مٹھی آٹا جمع کیا کریں جو ایک ہفتہ کے بعد فروخت کر کے تبلیغ فنڈ میں بھجوا دیا کریں۔چنانچہ اس تحریک میں عورتوں نے عمدہ رنگ میں لبیک کہا اور سب سے پہلے اہلیہ صاحبہ چوہدری فتح محمد صاحب سیال نے جو حضرت مولانا نورالدین خلیفہ اسیح الاول کی نواسی ہیں اپنا زیور قیمتی بائیس روپے بطور اعانت دیا۔اُستانی سکینۃ النساء نے پھر اپنے مضمون میں لکھا: ”یہاں کی عورتوں میں صاحبزادہ عالی مقام نے ”دعوت الی الخیر کی تحریک فرمائی یہاں کی غریب غریب عورتوں نے اپنے زیورات روپیہ پیسہ سے ایثار کا عمدہ نمونہ دکھایا۔“ ( تاریخ لجنہ جلد اول حصہ 36 ) حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے زمانہ میں جو متعد تحریکات سامنے آئیں وہ مختصر آمندرجہ ذیل ہیں۔(1) چندہ برائے زنانہ وارڈ نور ہسپتال 1923 ء چار ہزار روپے جمع ہوئے۔(2) تحریک چندہ خاص 1922 ء انجمن کا مالی بوجھ ہلکا کرنے کیلئے دس ہزار روپے (3) شدھی کی تحریک 1923 ء زیورات ، کپڑے اور نقدی (4) (بیت) فضل لندن تراسی ہزار (83,000) روپے۔لجنہ اماء اللہ کے قیام کے بعد سب سے پہلی بڑی مالی تحریک ( بیت ) برلن بوجوہ تعمیر نہ ہوسکی الہذا حضرت مصلح موعود نے فیصلہ کیا کہ (بیت) برلن کے لئے جمع شده رقم ( بیت ) لندن کی تعمیر پر لگادی جائے۔1923ء کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حضور اقدس نے عورتوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسی ہزار (80,000) روپے چندہ ہو چکا ہے اور اس چندہ کی برکات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : -