محسنات

by Other Authors

Page 141 of 286

محسنات — Page 141

141 عورتیں شریک ہوئیں۔حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی نے پردے کے باہر کھڑے ہو کر ایک گھنٹہ وعظ فرمایا۔اس جلسہ کے بعد سے چند عورتیں جمعہ میں بھی آنے لگیں جن کے لئے ( بیت) کے ایک حصہ میں پردہ کر دیا جاتا تھا۔(الفضل 4 اپریل 1921ء صفحہ نمبر 2) گویا 1921ء میں جبکہ ابھی لجنہ قائم نہیں ہوئی تھی۔مستورات میں بیداری اور قربانی کا جذبہ پیدا ہو چکا تھا۔چنانچہ گجرات شہر میں بھی بیداری پیدا ہو چکی تھی۔برکت علی صاحب جو انجمن احمدیہ کے سیکریٹری تھے لکھتے ہیں :- شہر گجرات میں کچھ عرصہ سے مستورات میں بھی تبلیغ کا کام شروع ہے اور مستورات کی ایک انجمن بنائی گئی ہے اور باقاعدہ چندہ کی فہرست کھولی گئی شہر گجرات کی مستورات میں مرزا حاکم بیگ صاحب کی اہلیہ نے ہے۔۔66 احمدیت کی رُوح پیدا کر دی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔“ ( تاریخ لجنہ جلد اوّل صفحہ 53) با وجود تعلیم کی کمی کے احمدی مستورات نے تبلیغ کی طرف بھی توجہ۔۔دی اور اپنے اپنے حلقوں میں دوسری مستورات تک احمدیت کا پیغام پہنچاتی رہیں۔چنانچہ قائم مقام ناظر تالیف واشاعت نے لکھا: - الحمد اللہ تبلیغی سیکریٹری صاحبان کے ذریعہ بہت اچھی تبلیغ ہو رہی چنانچہ پانی پت میں اہلیہ صاحبہ محمد اسمعیل صاحب اور سعد اللہ پور میں اہلیہ صاحبه منشی غلام علی صاحب مدرس سیکریٹری تبلیغ کی مستورات میں تبلیغی کوششوں کی اطلاع پہنچی ہے۔" ( تاریخ لجنہ جلد اوّل صفحہ 56) 1927ء میں حضرت فضل عمر نے اپنے خطاب میں فرمایا:- آج میں ممبرات لجنہ کو خصوصیت سے توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ادنیٰ قوم کی عورتوں میں تبلیغ شروع کریں۔اگر ہماری عورتیں امریکہ یورپ جاوا سماٹرا کو بھلا کر