محسنات

by Other Authors

Page 142 of 286

محسنات — Page 142

142 سر دست اس امر کو مد نظر رکھ لیں کہ گھر میں آنیوالی چوڑھیوں اور دیگر ادنی اقوام کی عورتوں کو اپنے اخلاق سے اپنے وعظ سے اپنی امداد سے ( دینِ حق ) میں لانا ہے۔تو وہ اور پھر اُن کے ذریعے آٹھ ، دس (8,10) سال میں ہزاروں آدمی ہدایت یاب ہو سکتے ہیں۔پس اپنے اپنے گھروں میں کام شروع کر دو اور ایک دو ماہ کے اندر اندر کچھ کر دکھاؤ۔یہ پھل اپنی شیرینی میں اُن پھلوں سے کم نہ ہوگا جنکے خواب (مصباح یکم را پریل 1927ء صفحہ نمبر 5) دیکھے جاتے ہیں۔مبلغه کلاس: 18 فروری 1946ء کو ایک مبلغہ کلاس کا اجراء کیا گیا۔چنانچہ یہ کلاس حضرت سیدہ ام طاہر کے مکان کے نچلے حصہ میں روزانہ لگتی تھی۔اس کی طالبات کے ناموں کا پورار یکارڈ نہیں مل سکا۔صرف مندرجہ ذیل ناموں کا پتہ افضل سے لگتا ہے۔کیونکہ شہادت القرآن اور تبلیغ ہدایت کے امتحانوں میں یہ طالبات مبلّغہ کلاس کی حیثیت سے شامل ہوئیں:۔(1) محمودہ بیگم صاحبہ (2) امة الحفیظ صاحبه سلطانه عزیز صاحبه (4) رشیده شکیله صاحبه (3) (5) سلیمہ بیگم صاحبہ (6) امتہ الرشید صاحبہ (7) سعیدہ بیگم صاحبہ ( الفضل 21 رمئی 1946 ءصفحہ 5) آہستہ آہستہ احمدی خواتین کی سرگرمیوں کو تسلیم کیا جانے لگا۔روزنامہ آزاد 26 دسمبر 1950 ء کی اشاعت میں لکھتا ہے:۔”مرزائی عورتوں نے لجنہ اماء اللہ کے نام سے اپنی علیحد تنظیم قائم کر رکھی ہے۔اور وہ عورتوں میں مرزائیت کی تبلیغ کر رہی ہیں۔میں اپنی بہنوں سے عرض کروں گا کہ وہ نوع