محسنات — Page 140
140 ایک عالم مرگیا ہے تیرے پانی کے بغیر پھیر دے اے میرے مولیٰ اس طرف دریا کی دھار ہر طرف آواز دینا ہے ہمارا کام آج جس کی فطرت نیک ہے وہ آئے گا انجام کار مضمون حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے 8 جولائی 1915ء کو لاہور کی خواتین سے خطاب فرمایا جس میں آپ نے لاہور کی خواتین کو علم دین سیکھنے اور اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:- لا ہور ایک مرکز ہے۔۔یہاں ہماری عورتوں کو بہت ہوشیار رہنا چاہیے اور تبلیغ میں بہت کوشش کرنی چاہئے احمدی عورتوں کا فرض ہے کہ وہ عورتوں میں تبلیغ کریں۔اُنہیں دین سکھائیں اور وعظ کریں۔جلسہ کر کے اُن میں عورتوں کو بلا ئیں اور تقریریں کریں۔رسالوں اور اخباروں میں عورتوں کیلئے مو لکھیں۔تمام عورتوں کو چاہیے کہ قرآن اور حدیث سے واقف ہونے کی کوشش کریں۔خاص کر لاہور کی عورتوں کو اس میں زیادہ کوشش کرنی چاہیے کیونکہ یہاں تمہارے سامنے ایسی عورتیں ہیں جو دنیا کے لئے تو کوشش کر رہی ہیں لیکن انہیں دین کا کوئی فکر الفضل 23 جولائی 1915 ء صفحہ نمبر 4-5) حضور اقدس فضل عمر کے خطابات اور تقاریر سے خواتین میں بیداری کے آثار نظر آنے لگے چنانچہ اہلیہ ملک کرم الہی صاحبہ نے اپنے ایک مضمون ”انجمن احمد یہ نہیں۔مستورات جھنگ مکھیا نہ “ کے عنوان سے لکھا: - عورتوں کی انجمن قائم ہے جس کا با قاعدہ ہر جمعہ کو اجلاس ہوتا ہے بہت سی غیر احمدی عورتیں بھی شامل ہو جاتی ہیں اور تبلیغ کا بھی عمدہ موقع مل جاتا ہے۔“ الفضل 18 نومبر 1920 صفحہ نمبر 8) 1921 ء میں لاہور کی احمدی خواتین کا پہلا جلسہ ہوا جس میں 65,60