محسنات

by Other Authors

Page 108 of 286

محسنات — Page 108

108 کاموں میں بہت مدد کی۔آپ کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کئی مرتبہ حکومت پنجاب نے آپ کو خوشنودی کی اسناد دیں۔مہاجر خواتین کی بحالی کے لئے آپ نے کل پاکستان انجمن مہاجر خواتین بنائی۔ہر دور کے وزرائے اعظم کی بیگمات اس انجمن کی سر پرست ہوتیں۔ہزاروں خواتین کی بحالی کا کام آپ ہی کی مساعی اور اخبار کے اداریوں کی وجہ سے ہوا۔1961ء میں کامن ویلتھ کا نفرنس کا انعقاد ہوا تو بیگم شفیع بھی اس کا نفرنس کی ممبر بنائی گئیں۔(مصباح ستمبر 1989ء صفحہ 77) بہر کیف مکرمہ محترمہ بیگم شفیع کے مذکورہ بالا کارنامے نہ صرف عورتوں بلکہ مردوں کے لئے بھی قابل رشک ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میری آمد کے دو مقاصد ہیں۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کا قیام۔اگر انصاف کی نظر سے دیکھا جائے تو مکرمہ بیگم شفیع صاحبہ نے احمدیت کی نعمت کے طفیل ان دونوں مقاصد کو بھر پور طریقے سے ادا کیا۔اسی طرح حضرت مصلح موعود کے الہام کے مطابق اسیروں کی رستنگاری کا کام بھی قدرت نے آپ سے لیا۔حقوق اللہ تو اس طرح کہ ” آپ بے حد دعا گو تھیں اور دُعا پر کامل یقین تھا۔کسی بھی میٹنگ پر جانا ہوتا تو دونفل نماز ضرور پڑھتیں۔علاوہ ازیں فرض نماز میں نفلی نمازیں چاشت اور تہجد وغیرہ بھی ( جو قبول احمدیت کے بعد شروع کی ) آخری سانس تک جانکنی کی رات بے ہوشی کی حالت میں اُنہوں نے وقت پوچھ کر بیٹھ کر نماز پڑھی اور پھر بے ہوش ہوگئیں۔صاحب رویاء کشوف اور مستجاب الدعوات تھیں“۔(مصباح اگست ستمبر 1989 صفحہ 79) اور حقوق العباد جس شان کے ساتھ پورے کئے اس کی تو مثال نہیں ملتی۔