مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 54
۵۴ جان و دلم فدائے جمال محمد است آل محمد است خاکم نثار کوچه آل پس رافضی شیعہ ، خارجی ناصبی جبریہ قدریہ، مرجیہ جہمیہ، معتزلہ ، تعامل اسلام کا منکر۔احادیث صحیحہ کا منکر اور ان کو تو وہ طوفان کہنے والے کب پسند کر سکتے ہیں حالانکہ وہ معمولی کتب تو رایخ بلکہ امور تاریخیہ۔لغت و کتب بیان کو اپنا مقتد ابنائے ہوئے ہیں۔ہم ائمہ تصوف - ائمہ فقہ - ائمہ حدیث ائمہ کلام کی تعظیم و تکریم کو ضروری یقین کرتے ہیں اور ان کی مشترکہ سبیل کو سبیل المومنین مانتے ہیں۔ہاں ! ان لوگوں کے آثار باقیہ فتوح الغیب وفتح الرباني للسيد الشيخ عبد القادر الجیلانی - عوارف شیخ شهاب الدین السهر وردی جس کو میرے ابن عم حضرت فرید الدین گنج شکر چشتی ہمیشہ اپنے درس میں رکھتے تھے۔اور وہ نسخہ جس پر حضرت سلطان نظام الدین نے پڑھا۔اب تک جمالیوں میں موجود ہے۔منازل السائرین شرح مدارج السالکین - طریق الہجرتین - مجمع الفوائد و زاد المعاد لشیخ الاسلام الشيخ ابن قیم - فصل الخطاب الخواجہ محمد پارسا۔مکتوبات لشيخ مشائخنا المجد واحمد السرہندی۔فتوحات مکیه ابن عربی- الکتاب اصحیح لامام البخاری - الموطاء لامام دار الهجرة - امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ کے آثار باقیہ - تصانیف ابویوسف- امام ائمه فقه و حدیث و تصانیف امام محمد الشیبانی و طحاوی - الام للشافعی - محلی و فقل لابن حزم۔السنن الكبرى لليقي وراء تعارض العقل والنقل والرد على المنطقيين - و منهاج السنة للشيخ الاجل رئیس المتكلمين والفقهاء والمحدثين والمفسرین شیخ الاسلام شیخ ابن تیمیہ الحرانی و المطالب العالیہ الامام الرازی - فتح الباری لابن حجر- فتح القدير و تحریر لابن ہمام اور تمام تصانیف حافظ ذہبی جیسے دول الاسلام، میزان و تذکره و غیره حجه الله البالغہ شیخ مشائخنا شاہ ولی اللہ دہلوی۔نیل الاوطار للشوکانی ایمنی موجود ہیں۔مصنف خدا پرست دیکھ لے۔انہیں کے ساتھ ہیں۔ابن المنذر ابن قدامہ ابو یعلی میں اللہ تعالیٰ کو گواہ کرتا ہوں اور سچے دل سے علی وجہ البصیرة کامل یقین کرتا ہوں کہ بے ریب یہ لوگ