مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 15 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 15

۱۵ پر چلا۔اے میرے اللہ اتو مجھ کو ایسا بنا دے کہ تو مجھ سے خوش ہو جائے اور ایسا خوش ہو کہ پھر کبھی ناراض نہ ہو۔اے میرے اللہ ! حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ذریعہ سے مجھ کو تیری کتاب اور شریعت ملی اور پھر ان کے خلفاء کے ذریعہ اس کتاب کے سمجھنے میں آسانی ہوئی۔میرے ماں باپ میری پرورش کا ذریعہ ہیں۔میرے جسم کا ہر ذرہ ان کے احسانات کے بوجھ میں دیا ہوا ہے۔اے میرے اللہ ! اس دنیا میں کس کس نے مجھ پر کس کس قسم کے احسانات کئے تو سب سے واقف ہے۔میں تو سب کے نام بھی نہیں گن سکتا۔پس تو ہر ایک محسن کو بہتر سے بہتر اور اعلیٰ سے اعلیٰ جزا عطا کر - اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى ال مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدُ مجید۔اے میرے اللہ اتو مجھ کو ایسا بنا دے کہ جس جس سے مجھ کو محبت ہے ان سب پر میری وجہ سے تیرے فضل و کرم کی بارشیں ہوں۔اے میرے اللہ میں نیک آدمیوں سے محبت کروں اور مجھ سے سب محبت کریں۔اے میرے اللہ تو مجھ کو نافع الناس بنا۔اے میرے اللہ مجھ کو قوت اور توفیق عطا کر کہ میں بآسانی تیرے احکام کی تعمیل کروں۔اے میرے اللہ ! مجھ کو صحیح اور نافع علم عطا کر اللہ میاں! مجھ کو تو اپنے سوا کسی مخلوق کا محتاج نہ کر۔اے میرے اللہ ! مجھ کو اسی دنیا میں جنتی زندگی عطا کر اور مرنے کے بعد بھی جنت (جو تیری رضا کا اعلیٰ مقام ہے) میرا مکان ہو۔اے میرے اللہ ! اے میرے پیارے اللہ ! اے اُدْعُونِي اسْتَجِبْ لَكُمْ فرمانے والے اتو ہی بتا میں تیرے سوا کس سے فریاد کروں؟ میں تیرے دروازہ کو چھوڑ کر کہاں جاؤں؟ تجھ سے نہ کہوں تو اور کس سے کہوں؟ تجھ سے نہ مانگوں تو اور کس سے مانگوں؟ تو اگر میری مدد نہ کرے تو اور کون ہے جو میری مدد کر سکتا ہے ؟ اے میرے پیارے ! میں بڑا گنہگار بڑا نا فرمان، بڑا آرام طلب اور عبادتوں میں ست ہوں۔محض اپنے فضل و کرم سے میری بخشش فرما۔میں کتنے ہی جوش اور ہمت سے کام لوں لیکن تیری حمد و ستائش ادا ہونا میری طاقت سے باہر اور تیرے احسانات کی گنتی میری ہمت کے دائرہ سے بیروں و افزوں ہے۔رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَ اعْتَرَفْتُ بِذَنْبِيْ