مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 16 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 16

14 فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا انْتَ۔اے خدا اے خالقِ چرخ بریں تو رحیم و ارحم و راحم ہے رب العالمین فضل سے بنتی ہیں تیرے محنتیں بھی راحتیں تو اگر چاہے تو ہر غمگیں بنے فرحت قریں تو اگر چاہے تو ہو پھر سے جاری جوئے شیر تو اگر چاہے تو ہو حنظل سے پیدا انمیں تو اگر چاہے تو دے ادنی کو اعلیٰ مرتبہ تو اگر چاہے تو ہو فرش زمین عرش بریں تو اگر چاہے تو ہر اک معصیت طاعت بنے تو اگر چاہے تو اکبر شاہ خاں ہو نور دیں رب العالمین ! میں التجا کرتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں میری طرف سے ہزاروں ہزار بلکہ بے شمار صلوۃ و سلام و برکات کے ایسے تحائف بھیج جن کو دیکھ کر میرے پیارے ہاں ! میری جان و مال و آبرو سب سے زیادہ پیارے نبی کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم اس قدر خوش ہو جائیں جس کے تصور سے میری واہمہ بھی عاجز ہو۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا وَ مَوْلَانَا مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ كُلَّ مَعْلُومٍ لَّكَ اللہ میاں! حضرت ابو بکر صدیق - حضرت عمر فاروق - حضرت عثمان غنی - حضرت علی۔حضرت ابو عبیدہ بن جراح - حضرت طلحہ - حضرت زبیر بن العوام - حضرت سعد بن وقاص - حضرت عبد الرحمن بن عوف - حضرت سعید بن زید - تمام اصحاب بدر تمام اصحاب بیعت الرضوان ، تمام مہاجرین، تمام انصار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی خدمت میں میری طرف سے بہت بہت سلام و درود بھیج۔اللہ میاں اتمام ائمہ حدیث ائمہ فقہ - ائمہ تصوف - حضرت خالد بن ولید - حضرت عمر بن عبد العزیز - مهندی بالله عباسی - سلطان صلاح الدین محمد بن قاسم - سلطان محمد ناصر الدین محمود۔سکندر لودهی شیر شاہ افغان اور نگ زیب عالمگیر اور محمد ثانی۔سلیم سلیمان سلاطین