مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 14
۱۴ کاروں کی خطاؤں کو دامن عفو سے ڈھانکنے والے ! اے کمزوروں کو طاقت بخشنے والے! اے میرے پیارے اللہ ! او میرے پیارے! او میرے پیارے ! او میرے پیارے اللہ ! اللہ میاں او میرے پیارے اللہ میاں! او سب حسینوں سے زیادہ خوبصورت! او سب باوفاؤں سے زیادہ باوفا! اپنے دوستوں کی خاطر عزیز رکھنے والے ! نوح کو طوفان سے بچانے والے ! موسیٰ کو بچا کر فرعون کو غرق کرنے والے مچھلی کے پیٹ میں سے یونس کی فریاد سن لینے والے! وَكَذَلِكَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِيْنَ فرمانے والے ! میں بھی کہتا ہوں اور تو جانتا ہے کہ درد دل سے کہتا ہوں۔لا اله إلا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ۔اور چھوٹوں کو بڑا بنانے والے اور ڈوبتوں کو بچانے اور گرتے ہوؤں کو سنبھالنے والے ! مجھ پر بھی نظر کرم فرما۔تیرا غضب تیرے رحم سے کمتر اور تیری در گذر تیری گرفت سے برتر ہے۔مجھ کو مورد فضل و عطا بنا۔میں نہیں جانتا کہ مجھ کو کس کس چیز کی ضرورت ہے۔مجھ کو نہیں معلوم کہ میرے لئے کیا مفید ہے اور کیا مضر ہے۔اللہ میاں ! اے میرے پیارے اللہ میاں ! تو مجھ کو وہ سب کو کچھ عطا کر دے جو میرے لئے موجب خیر و خوبی اور میرے جسم و روح کے لئے مفید ہو۔اے میرے پیارے اللہ ! تو اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی مجھ کو بہتر سے بہتر مقامات بہتر سے بہتر اسباب اور اعلیٰ سے اعلیٰ کامیابی و کامرانی عطا کر۔اے میرے اللہ جبکہ مجھ کو خبر ہی نہیں کہ میری بھلائی کس میں ہے۔تو بتا پھر تجھ سے کیا مانگوں۔ہاں تیری ہی بتائی ہوئی بات عرض ہے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالين۔رَبَّنَا تِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ اے میرے اللہ مجھ کو مومن اور مفلح بنا۔اے میرے اللہ ! مجھ کو اپنی رضامندی کی راہوں