حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 31
ہیں: سوانح میاں محمد موسی صحابی حضرت مسیح موعود ” آپ کا مرید محبوب عالم ہمارا ملازم تھا۔نوکری چھوڑ کر چلا گیا ہے۔آپ اس کو ہدایت فرما دیں کہ واپس آجائے کیونکہ وہ دیانتدار آدمی ہے۔ہمیں اس کی ضرورت ہے۔15% حضرت منشی قاضی محبوب عالم صاحب رجسٹر روایات اصحاب احمد میں تحریر کرتے چنانچہ حضرت صاحب کو جب یہ خط ملا تو حضور نے محبوب عالم صاحب کو طلب فرمایا ( یعنی مجھے ) اور حکم دیا کہ آپ فور آلاہور چلے جائیں۔اس دکاندار نے آپ کی بہت تعریف لکھی ہے۔اس واسطے ہمارا خیال ہے کہ آپ ان کے پاس پہنچ جائیں۔چنانچہ میں لاہور آگیا اور ہمیں روپیہ ماہوار پر ملازم ہو گیا۔دوسال کے بعد پروپرائیٹر (Proprietor) دکان جس کا نام الہ بخش تھا میاں محمد موسیٰ کو اپنی تجارت میں حصہ دار بنا لیا۔اب میں بجائے ایک شخص کے دو کا ملازم ہو گیا۔مگر قدرت خداوندی سے اللہ بخش علیحدہ ہو گیا اور میاں محمد موسی دکان کا واحد مالک ہو گیا اور مجھے منیجر رکھ لیا۔16 منشی محبوب عالم صاحب جب بھی دکان پر حساب فہمی کے لئے آتے تو میاں محمد موسیٰ کو تبلیغ کرتے اور اصرار کرتے کہ قادیان میں مرزا غلام احمد نے امام مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ان کا دعویٰ حق پہ مبنی ہے۔آپ بھی قادیان جا کر مرزا صاحب سے ایک فعہ ضرور مل لیں۔حضرت منشی قاضی محبوب عالم صاحب نے بیان کیا: ” میں نے میاں موسیٰ صاحب کو تبلیغ شروع کی۔چنانچہ اُن کو قادیان بھیجا مگر وہ شامت اعمال سے قادیان سے بغیر بیعت کے واپس آگئے۔بعد ازاں میں اُن کو کبھی کبھی اخبار بدر سناتا رہا۔پھر میں نے ان کو ایک حدیث سنائی کہ ایک دن ایک بدوی نے آنحضرت صلی الله علم کو مخاطب کر کے کہا کہ کیا آپ خدا کی قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ 15 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، صفحہ 237، مطبوعہ فروری1966ء، ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔16 روایات صحابہ (غیر مطبوعہ) جلد نمبر 9، صفحہ 136 تا 137، روایت منشی محبوب عالم صاحب تذکرہ اصحاب احمد خطبه جمعه فرمودہ حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی 9 مارچ 2012ء، صفحہ 150 تا 151، خطبات مسرور 2012، نظارت اشاعت ربوہ پاکستان 31