حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 32 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 32

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود آپ خدا تعالیٰ کے رسول ہیں۔آنحضرت علی مریم نے قسم کھا کر کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں۔تب اس بدوی نے بیعت کر لی اور اپنے قبیلہ کی بھی بیعت کروادی۔جب یہ واقعہ میں نے میاں محمد موسیٰ صاحب کو سنایا تو ان پر بڑا اثر ہوا اور انہوں نے اسی وقت ایک کارڈ حضرت صاحب کی خدمت میں لکھا کہ کیا آپ خدا کی قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ آپ مسیح موعود ہیں۔یہ کارڈ جب حضرت مسیح موعود کی خدمت میں پہنچا تو حضور نے مولوی عبد الکریم صاحب کو حکم دیا کہ لکھ دو۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں وہی مسیح موعود ہوں جس کا وعدہ آنحضرت صلی ہم نے اس امت کو دیا تھا۔اس کارڈ میں مولوی عبد الکریم صاحب نے اپنی طرف سے بھی ایک دو فقرے لکھ دیے۔جن کا مطلب یہ تھا کہ آپ نے خدا کے صحیح کو قسم دی ہے۔اب آپ یا ایمان لائیں یا عذاب الہی کے منتظر رہیں۔وہ کارڈ جب پہنچا تو میاں محمد موسیٰ نے اپنی اور اہل و عیال کی بیعت کا خط لکھ دیا۔اس طرح سے میں اب اکیلا نہ رہا بلکہ میرے ساتھ خدا تعالیٰ نے ان کو بھی شامل کر دیا۔18" میاں محمد موسیٰ صاحب بیعت سے پہلے ایک دفعہ خود قادیان چلے گئے کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ان پر سچائی کی حقیقت آشکار ہو چکی تھی۔احمدیت قبول کرنے کا واقعہ وہ خود اپنے الفاظ میں یوں بیان کرتے ہیں: ” بیعت کرنے سے چھ سات ماہ پہلے میں قادیان گیا۔اس وقت میرے رشتہ داروں نے وہاں جانے کی سخت مخالفت کی تھی اور مجھ سے وعدہ لیا تھا کہ میں وہاں جا کر مرزا صاحب کے گھر کھانا نہ کھاؤں اور نہ ہی بیعت کروں۔میاں محمد موسیٰ صاحب گھر والوں اور رشتہ داروں سے وعدہ کر کے قادیان گئے تھے اس لئے انہوں نے اس وقت بیعت نہ کی تھی۔اس وقت میرے ساتھ میری اہلیہ کے بھائی بھی تھے جن کا نام شہاب الدین تھا۔قادیان جا کر مولوی عبد الکریم صاحب سے ملا اور حضور علیہ السلام کی ملاقات بھی ہوئی اور حضور سے مصافحہ بھی کیا اور کچھ باتیں بھی کیں جواب 18 تذکرہ اصحاب احمد خطبه جمعه فرمودہ حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ 9 مارچ 2012ء، صفحہ 150 تا 151، خطبات مسرور 2012، نظارت اشاعت ربوہ پاکستان [ حاشیہ 17] 32