حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 30 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 30

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود قبول احمدیت کے ایمان افروز واقعات حضرت میاں محمد موسیٰ نیلا گنبد لاہور میں 1901/1900 میں سائیکلوں کا کاروبار کرتے تھے۔لاہور میں سائیکلوں والے مشہور تھے۔ایمان داری ، محنت اور لگن ان کے کاروبار کے اصول تھے۔اُن دنوں کاروباری لوگ حساب فہمی کے لئے منشی (Accountant) ملازم رکھتے تھے۔دادا جان نے محبوب عالم نامی ایک لڑکے کو تنخواہ پر ملازم رکھا ہوا تھا جو ان کی دکان کا حساب کتاب رکھتے تھے۔(حضرت قاضی محبوب عالم 1878 میں پیدا ہوئے اور 1898 میں حضرت مسیح موعود کی بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔(13) مشہور مورخ مولانا دوست محمد شاہد نے ان کی ملازمت کا واقعہ تاریخ احمدیت میں کچھ یوں لکھا ہے۔منشی محبوب عالم صاحب کے پوتے مولوی محمد صادق صاحب مبلغ سیر الیون تحریر فرماتے ہیں: ”حضرت میاں محمد موسیٰ صاحب ایک دفعہ حضرت مسیح موعود کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے۔فرمایا حضور مجھے ایک نیک نوجوان کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود نے قاضی محبوب عالم صاحب کا ہاتھ پکڑ کر حضرت میاں صاحب کے ہاتھ میں پکڑا دیا اور دادا مرحوم ایک مدت تک بطور منشی کے حضرت میاں صاحب کے ہاں ملازم رہے۔بعد میں آپ نے اپنی دکان لی۔آپ ایک تاجر تھے۔14 کچھ عرصہ بعد وہ ملازمت چھوڑ کر چلے گئے تو میاں محمد موسیٰ صاحب نے حضرت مسیح وی صاحب۔موعودؓ کی خدمت اقدس میں ایک خط تحریر کیا: 13 تاریخ احمدیت مؤلّفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد، جلد 18 صفحہ 300 مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پر میں امر تسر 14 تاریخ احمدیت مؤلفہ حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد، جلد 18 صفحہ 306 تا 307 مطبوعہ (2007)، نظارت نشر و اشاعت قادیان طبع پرنٹ ویل پر لیں امر تسر 30