حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 11 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 11

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود کوشش کی گئی ہے کہ بے ضابطگیوں اور متضاد بیانات کو ریکارڈ کی مدد سے حتی المقدور درست کر دیا جائے۔اس کام میں تمام احباب کا شکریہ ادا کرنا ممکن نہیں۔عظیم المرتبت حضرت میاں محمد موسیٰ کی حضرت مسیح موعود، حضرت خلیفہ المسیح الاول اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے اور تعلق ساتھ خاص طور پر اور اکابرین جماعت احمد یہ اور کئی احمدیوں سے عام طور پر محبت اور کا تذکرہ کتاب کے مختلف ابواب میں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ مولانا دوست محمد شاہد مورخ احمدیت ، مورخ اور کئی کتب کے مصنف شیخ عبد القادر ، عزیزم ڈاکٹر مبشر محمود ماہر امراض قلب، احمد عدنان ، مسز ثریا ،جاه، غلام مصباح بلوچ پروفیسر جامعه ، عزیزم فرخ محمود، ملک محمد صفی اللہ سید ساجد احمد چیف ایڈیٹر احمد یہ گزٹ امریکہ اور ڈاکٹر و بیج باجوہ جیکسن ول فلوریڈا امریکہ کا کتابچہ کی تالیف میں معاونت کا بے حد شکر گزار ہوں۔دعا ہے کہ خدا تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔آمین۔آخر میں احباب جماعت سے خاندان میاں محمد موسیٰ کی جماعت احمدیہ اور خلافتِ احمدیہ کے ساتھ ہمیشہ وابستہ رہنے کی درخواست دعا ہے۔11