لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 36 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 36

خلافت جوبلی کے سو سال پورے ہونے اور خلافت کی نئی صدی کے استقبال کے لئے بھی اپنے منصوبوں کے حصول میں سب سے اول دعاؤں، اخلاص اور وفا کو سامنے رکھیں۔جس کے مقابلے پر سب باتیں بیچ ہیں۔اس سے آپ خلافت احمدیہ کی حفاظت کی ذمہ داری نبھا سکتی ہیں اور اس انعام سے فیضیاب ہو سکتی ہیں۔اپنے ایمانوں کو جلا بخش سکتی ہیں۔پس اس حبل اللہ کی حفاظت ہی آپ کی اور آپ کی نسلوں کی حفاظت کی ضمانت ہے۔اس لئے خلافت سے وفا، خلوص اور اطاعت کا تعلق ہمیشہ بڑھاتی چلی جائیں اور ہر نصیحت اور ہدایت جو خلافت سے ملتی ہے، اس پر مکمل طور پر کار بند ہونے کی کوشش کریں۔2008ء میں خلافت احمدیہ کی صد سالہ جوبلی منائی جارہی ہے۔اس کے لئے میں اپنے خطبات میں دعاؤں اور عبادات کا جو روحانی پروگرام جماعت کو دے چکا ہوں، اس پر عمل کریں۔باقاعدگی سے وہ دعائیں کرتی رہیں اور عبادات بھی جن کے بجالانے کے لئے میں نے کہا ہے تاکہ ہم سب مل کر اللہ تعالیٰ کے ان وعدوں کو پورا ہوتا دیکھ سکیں جو غلبہ اسلام سے متعلق مومنین کی جماعت سے کئے گئے ہیں اور کل عالم کو ایک ہاتھ پر جمع ہوتے ہوئے ایک جنت نظیر معاشرے کا قیام اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر سکیں۔36