لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 37 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 37

پس میں دوبارہ کہتا ہوں کہ آپ سب عور تیں اور بچیاں جو یہاں جمع ہیں پرانی احمدی ہیں یا نو مبائع ، یہ یاد رکھیں کہ سب برکتیں خلافت کے ساتھ وابستہ ہیں۔آپ جس قدر اپنا تعلق خلیفہ وقت کے ساتھ مضبوط بنائیں گی اس کے حکموں کی اطاعت کریں گی اس کی باتوں پر عمل کریں گی اسی قدر برکات کی وارث ٹھہریں گی۔اس لئے خود بھی خلافت کے ساتھ چمٹی رہیں اور اپنی اولادوں کو بھی اسی بات کی نصیحت کرتی چلی جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیشہ خلافت کے ساتھ گہری وابستگی عطا فرمائے رکھے۔آمین والسلام خاکسار د اسدی خلیفة المسیح الخامس 37