لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 35 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 35

نظر سے نہ دیکھیں۔حضرت مصلح موعودؓ کی ایک رؤیا سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ آئندہ جماعت کی ترقی میں احمدی عورت کا بہت بڑا کردار ہے۔پس اگر آپ اپنے اس مقام کو سمجھ جائیں گی تو اپنے آپ کو بھی بچانے والی ہوں گی اور اپنی نسلوں کی حفاظت کا بھی حق ادا کرنے والی ہوں گی۔اگر ایک عام عورت کی طرح دنیا داری کے دھندوں میں پڑی رہیں گی تو آپ کی کچھ بھی حیثیت نہیں ہو گی۔ہمیشہ یاد رکھیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا غلبہ تمام دنیا پر ہونا ہے۔آپ خوش قسمت ہوں گی اگر اس غلبہ میں حصہ دار بن جائیں گی۔ورنہ یاد رکھیں بعض نئی شامل ہونے والی قوموں کی عور تیں بڑی تیزی سے اخلاص و وفا میں ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔آپ ہمیشہ یادر کھیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس علاقے کی لجنہ بننے کا اعزاز بخشا ہے جہاں اللہ کے مسیح و مہدی نے دعویٰ کیا تھا۔اس لئے اپنے اس اعزاز کو کبھی ہاتھ سے نہیں کھونا اور فاستبقو الخیرات کی دوڑ میں کسی کو آگے نہیں بڑھنے دینا۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق دے۔آمین 35