لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 303 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 303

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله امام جماعت احمدید بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمٌ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اسلام آباد۔یو کے 06۔05۔2022 - HM هو الناصر مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ کبابیر السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط ملا جس میں آپ نے لجنہ اماءاللہ کی صد سالہ جوبلی کے موقع پر لجنہ اماءاللہ کے خصوصی مجلہ کے لئے پیغام کی درخواست کی ہے۔اس موقع پر میر ا پیغام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ کے سوسال پورے ہو رہے ہیں۔اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے یہ تنظیم اس لئے شروع کی تھی کہ لجنہ جماعت کی ترقی کے لئے اور اسلام کا پیغام دنیا میں پہنچانے کے لئے اپنا کر دار ادا کرے اور مردوں کے شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔اس پہلو سے لجنہ کا سب سے بڑا کام یہ ہے کہ وہ اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ اپنی نسلوں اور اپنے بچوں کی اصلاح اور ان کی تربیت کی طرف بھی توجہ دیں۔اور یہ بہت بڑا اور اہم کام ہے۔اگر آپ اپنی نسلوں کو سنبھال لیں تو تب 303