لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 293
انعام ہے جس کے ساتھ بے شمار برکات وابستہ کی گئی ہیں۔خلافت ہی کی برکت سے آپ ایک ہاتھ پر متحد ہیں۔عافیت کے حصار میں ہیں اور خلیفہ وقت کی دعاؤں اور راہنمائی سے آپ کا ہر قدم ترقی کی شاہراہوں پر گامزن ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس بابرکت نظام کو مومنین کے لئے تمکنت دین اور خوفوں سے امن کا ذریعہ بنایا ہے۔ان انعامات سے دائمی فیضیاب ہونے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کا خلیفہ وقت سے اخلاص و وفا کا مضبوط تعلق ہو۔آپ اطاعت میں ترقی کریں اور خلافت کے استحکام کے لئے دعائیں کرتی رہیں۔پس جو لوگ دل کی صفائی کے ساتھ خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کے اس انعام سے چمٹے رہیں گے اور اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے اُس سے اس مضبوط کڑے سے چمٹے رہنے کی دعائیں مانگتے رہیں گے تو ایسے لوگ یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ بہت دعائیں سننے والا ہے۔وہ ہمارے دلوں کا حال بھی جانتا ہے۔وہ نیک نیتی سے کی گئی دعاؤں اور کوششوں کو ضائع نہیں کرے گا اور ہمارے دل ایمان سے لبریز رہیں گے اور ہم اللہ تعالیٰ کے انعام سے فیضیاب بھی ہوتے رہیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمارے نیک نیت ہونے کی وجہ سے ہم میں بھی اور ہماری نسلوں میں بھی ایسا ایمان پیدا کرتا چلا جائے گا جس سے ہماری نسلیں بھی اور ہم بھی لہلہاتی فصلوں کے وارث بنتے چلے جائیں گے۔ایک اور بات جس کی طرف میں آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ آپ اور آپ کے افرادِ خانہ کو جتنا زیادہ ممکن ہو سکے MTA سے استفادہ کرنا چاہئے۔سب 293