لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 292 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 292

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمٌ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اسلام آباد ٹلفورڈ 2020-11-12 MA هو الناصر پیاری ممبرات مجلس شوری لجنہ اماءاللہ پاکستان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ لجنہ اماءاللہ پاکستان کو اپنی مجلس شوریٰ کے انعقاد کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے کامیاب اور بابرکت فرمائے اور اس کے نیک نتائج پید افرمائے۔آمین مجھ سے اس موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔میر اپیغام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا تا کہ آپ کے ذریعہ اسلام کو تمام ادیانِ عالم پر غلبہ عطا ہو اور سب دنیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو کر امت واحدہ بن جائے۔آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے مامورِ زمانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے اور آپ کے بعد خلافت علی منھاج النبوۃ سے وابستگی کی توفیق بخشی۔خلافت احمد یہ اللہ تعالیٰ کا عظیم الشان 292