لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 294
سے زیادہ ضرورت اس امر کی ہے آپ لوگ ہر جمعہ کو نشر ہونے والا خطبہ جمعہ با قاعدگی سے سنیں اور دیگر ایسے پروگرامز بھی دیکھیں جن میں میری شمولیت ہوتی ہے جیسا کہ غیر مسلموں سے خطابات ہیں ، جلسہ پر کی جانے والی میری تقریریں ہیں یا دیگر مجالس وغیرہ۔ان پروگرامز کو دیکھنا انشاء اللہ آپ لوگوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا اس مقصد سے آپ لوگوں کو یہ پروگرامز دیکھنے چاہئیں۔پس آپ سب جو مختلف مقامات سے بطور نمائندہ شامل ہوئی ہیں آپ کی خلافت سے وابستگی مثالی ہونی چاہئے۔اس سے آپ نیکی اور روحانیت میں ترقی کریں گی۔آپ کی اولاد کی نیک تربیت ہو گی اور آپ کو دیکھ کر لجنہ کی اور ممبر ات کو خلیفہ وقت سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کی توفیق ملے گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق دے اور دین و دنیا کی بہترین حسنات عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 294