لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 288
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر اسلام آباد۔یو کے 09۔12۔2019 MA پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ ناروے السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ لجنہ اماء اللہ ناروے ”سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم “ کے عنوان سے ایک خصوصی اشاعت کا ارادہ رکھتی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔آمین مجھ سے اس موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔میر اپیغام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے نبی حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اسوہ حسنہ بنایا ہے۔ہمیں چاہئے کہ آپ کی سیرت کا بار بار مطالعہ کریں اور آپ کی تعلیمات اور سنت پر صدق دل سے عمل کرنے کی کوشش کریں۔288