لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 287
محبت و عقیدت اور اخلاص و وفا میں ترقی کریں گی اسی قدر خلافت کی برکات اور فیوض سے حصہ پائیں گی۔آپ مرکز میں مختلف جماعتوں کی نمائندہ بن کر آئی ہیں۔آپ کا تعلق باللہ اور اسلامی احکامات کی پابندی اور خلافت سے وابستگی دوسروں کے لئے نمونہ ہونی چاہئے۔اپنی اپنی جماعتوں میں دینی اخوت کو بڑھائیں۔ان بہنوں اور بچیوں کو جو کسی پہلو سے سست ہیں یا پوری طرح فعال نہیں ہیں انہیں نظام جماعت اور خلافت سے جوڑنے کی کوشش کریں تاکہ ہم سب مل کر ان مقاصد کو حاصل کر سکیں جن کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اس مبارک سلسلہ کی بنیادر کھی تھی۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار تاد اسدی خلیفۃ المسیح الخامس 287