لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 284
احکامات کی پابندی سے حاصل ہوتا ہے۔مثلاً نماز کی اسلام میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔آپ سب کو اس کی طرف خاص توجہ دینی چاہئے۔اپنے بچوں کو بھی پابندی کروانی چاہئے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔آپ نے اسے مومن کی معراج قرار دیا ہے۔پس یہ وہ مبارک ذریعہ ہے جس سے ن تعلق باللہ میں ترقی کرتا ہے۔آپ میں سے ہر ایک کو نمازوں کی خاص پابندی انسان کرنی چاہئے۔پھر اسلام کی ایک اہم تعلیم پر دہ ہے اس کی پابندی کریں۔عورت کی فطرت میں جو اللہ تعالیٰ نے حیا ر کھی ہے ایک احمدی عورت کو اسے چمکانا چاہئے ، اسے اور نکھارنا چاہئے ، پہلے سے بڑھ کر با حیا ہونا چاہئے۔ہر وقت دل میں یہ احساس رکھنا چاہئے کہ ہم اس شخص کی جماعت میں شمار ہوتے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق بندے کو خدا کے قریب کرنے کا ذریعہ بن کر آیا تھا۔یادر کھیں کہ احمدیت کی حقیقی برکات کے حصول کے لئے وہ تمام اعمال بجالائیں جو اسلامی تعلیمات کی حقیقی روح ہیں۔ان نیک نمونوں کو یادر کھیں جو ہماری جماعت کی تاریخ کی روشن مثالیں ہیں۔مثلاً حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی خلافت کا جو پہلا جلسہ تھا اس پر لجنہ کے جلسہ گاہ 284