لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 250
” نماز سے بڑھ کر اور کوئی وظیفہ نہیں ہے کیونکہ اس میں حمد الہی ہے استغفار ہے ، درود شریف۔تمام وظائف اور اذکار کا مجموعہ یہی نماز ہے۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 310 تا 311) اللہ کرے کہ ہر احمدی عورت اپنے خاوند اور بچوں کے حقوق ادا کرنے والی اور ان کی صحیح تربیت کرنے والی ہو۔ان کو نیک ماحول میں پروان چڑھانے والی ہو اور اس طرح ابدی جنتوں کی وارث ٹھہرے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 250