لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 251 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 251

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ لندن 20۔09۔2018 MA هو الناصر پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ بھارت السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ کو امسال بھی اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا انعقاد ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور ب پر اس کے نیک اثرات مرتب فرمائے۔آمین آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس زمانے کے امام حضر نہ اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے اور آپ کے بعد خلافتِ احمدیہ سے وابستہ ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔ایمان ایک بہت بڑا خزانہ ہے جو خدا کے فضل سے عطا ہوتا ہے۔ہر مومن مرد اور عورت کو بھر پور کوشش کرنی چاہئے کہ اعمالِ صالحہ کے ذریعہ ایمان میں ترقی کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: 251