لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 238 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 238

برائیوں میں نہیں پڑیں گے۔نماز عبادت کا مغز اور بہترین وظیفہ ہے۔ایسے لوگ جو خاص دعا اور خاص وظیفے پوچھتے ہیں۔انہیں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نماز کی ہی نصیحت فرمائی ہے۔آپ فرماتے ہیں: ”نماز سے بڑھ کر اور کوئی وظیفہ نہیں ہے کیونکہ اس میں حمد الہی ہے ، استغفار ہے ، درود شریف۔تمام وظائف اور اور اد کا مجموعہ یہی نماز ہے۔“ (ملفوظات جلد سوم صفحہ 310 تا311) اسی طرح قرآن کریم کی تلاوت، اس کا ترجمہ پڑھنا اور خدا تعالیٰ کے حکموں کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالیں۔قرآن کریم میں ایک حکم عورت کی حیا اور پر دہ کا ہے۔آپ جب باہر نکلیں تو لباس باحیا ہونا چاہئے۔بعض عور تیں کام کا بہانہ کرتی ہیں۔انہیں چاہئے کہ ایسے کام نہ کریں جن میں ایسا لباس پہننا پڑے جس میں ننگ ظاہر ہو تا ہو۔اسلام کی تعلیم میں تو یہاں تک حکم ہے کہ اپنی چال ڈھال بھی ایسی نہ بنائیں کہ لوگوں کو توجہ پیدا ہو۔اس لئے فیشن میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ اپنی اوقات بھول جائیں۔احمدی خواتین اور بچیوں نے جو کالجوں میں پڑھ رہی ہیں اپنی انفرادیت قائم رکھنی ہے۔روشن خیالی کے نام پر احمدی بچی کی ایسی حالت نہ ہو کہ احمدی اور غیر احمدی میں فرق نظر نہ آئے۔پس احمدی مائیں اپنے بچوں کی نگرانی کریں۔238