لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 12 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 12

رکھیں جیسا کہ میں نے کہا یہ آپ کی سفارشات ہیں اور ضروری نہیں کہ سفارشات من و عن قبول کی جائیں۔اس شوری کی ایک سفارش کی رپورٹ مجھے ابھی موصول ہوئی ہے جس میں آپ نے اپنی آئندہ کے لئے صدر کا انتخاب کیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق سفارش کے لحاظ سے نمبر 4 پر آنے والی امتہ العلیم عصمت صاحبہ کو صدر لجنہ پاکستان آئندہ دو سال کے لئے مقرر کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ انہیں احسن رنگ میں کام کرتے ہوئے لجنہ پاکستان کے کام کو مزید آگے بڑھانے کی توفیق دے۔مجھے امید ہے کہ جو تعلق جماعت کو خلافت کے ساتھ ہے اس کو وفا کے ساتھ نبھاتے ہوئے ممبرات شوری بھی اور بلا استثناء ہر ممبر لجنہ پاکستان بھی صدق دل سے اس تقرر کو قبول کرتے ہوئے اپنی نئی صدر کے دست و بازو بن کر لجنہ کے کام کو آگے بڑھائے گی۔انشاء اللہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو توفیق دے۔آمین والسلام خاکسار وند اسید به خلیفة المسیح الخامس 12