لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 222 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 222

الشان مہم کا حصہ بنی رہیں۔لیکن اس کے لئے اپنی عملی اور علمی حالتوں کو اعلیٰ معیاروں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔اپنا جائزہ لیں اگر آپ میرے خطبات سننے میں ستی کرتی ہیں تو اسے فوراً دور کریں کہ یہ آپ کے علم اور روحانیت میں اضافہ کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔جو بھی نیک باتیں سنیں ان پر عمل کیا کریں۔مجھے خطوط بھی لکھا کریں تا کہ آپ کو خلیفہ وقت کی دعائیں نصیب ہوں اور آپ کا یہ تعلق ہر دم پروان چڑھتار ہے۔ایک اور اہم نصیحت مسابقت فی الخیرات کی ہے۔آپ مرکز میں علمی مقابلہ جات کے لئے جمع ہوئی ہیں۔ان میں حصہ لینے والی لجنہ اور ناصرات بالعموم وہ ہوتی ہیں جو اپنی اپنی جماعتوں میں زیادہ فعال ہوتی ہیں۔پس جہاں مقابلوں میں بہتر کار کردگی دکھانے کی کوشش کریں وہاں نیکیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش بھی کریں۔مقابلوں کی یہ وہ قسم ہے جس کی قرآن کریم نے سب مومنوں کو تعلیم دی ہے اور اسے اپنا نصب العین بنانے کی نصیحت فرمائی ہے۔پھر یہ بھی یادرکھیں نیکیوں کی مختلف منازل ہیں اور اس سفر کا پہلا قدم نماز ہے۔قرآن شریف اور احادیث میں نماز کی غیر معمولی اہمیت اور برکات بیان ہوئی ہیں۔میرے خطبات میں بھی آپ بار بار اس کی نصیحت سنتی رہتی ہیں۔پس نمازوں میں با قاعدگی اختیار کریں اور 222