لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 221
”خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں کیا یورپ اور کیا ایشیاء ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں توحید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔“ (رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 306تا307) ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ کو ماننے کی توفیق بخشی اور آپ کے بعد خلافت کے بابرکت نظام سے وابستہ فرمایا۔پھر ہمیں وہ جدید ذرائع بھی عطاء فرمائے ہیں جن سے وحدت کا حقیقی رنگ میں قیام ہوتا ہے ان میں سے بطور خاص ایم ٹی اے ہے۔اس کی بدولت کل عالم کی جماعتیں خلیفہ وقت کے ہاتھ پر یوں متحد ہیں کہ ایسا لے کبھی نہیں ہوا تھا۔آج دنیا کے کسی بھی خطہ میں آباد احمدی خلیفہ وقت کو براہ راست سن اور دیکھ سکتے ہیں۔خلیفہ وقت کا خطبہ یا خطاب جب لندن یاد نیا کے کسی بھی مقام سے ہو رہا ہوتا ہے تو سب دنیا کے احمدی اپنی اپنی جگہ اس میں شریک ہوتے ہیں۔آج بلاشبہ روئے زمین پر جماعت احمد یہ ہی ہے جو دین واحد پر جمع ہونے کا حقیقی نظارہ پیش کر رہی ہے۔پس خلافت سے وابستگی کی توفیق پانا خدا تعالیٰ کا خاص فضل ہے جو آپ پر نازل ہوا ہے۔اس حبل اللہ کو ہمیشہ مضبوطی سے تھامے رکھیں تاکہ آپ غلبہ اسلام کی عظیم 221