لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 215
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدید بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 14۔11۔2017 MA پیاری ممبرات مجلس شوری لجنہ اماء اللہ پاکستان السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ الحمد للہ کہ آپ کو امسال بھی اپنی مجلس شوری کے انعقاد کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے کامیاب اور بابرکت فرمائے آمین۔مجھ سے اس موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔میں اس موقع پر آپ کو چند نصائح کرنا چاہتا ہوں۔آجکل پاکستان کے احمدی شدید مخالفت کے دور سے گزر رہے ہیں۔لیکن یاد رکھیں کہ الہی جماعتیں ابتلاؤں اور مخالفتوں کے طوفانوں میں ہی پروان چڑھتی ہیں۔وہ ہر قسم کے مخالفانہ حالات کا بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود کی طرف رواں دواں رہتی ہیں اور ان کا ہر قدم ترقی کی جانب بڑھتا ہے۔ذرا سوچیں کہ 215