لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 214 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 214

عقیدت و اخلاص کا تعلق رکھتے ہیں جب خلیفہ وقت کی زبان سے براہ راست نصائح سنتے ہیں تو ان سے نہایت نیک اثر لیتے ہیں۔وہ ان باتوں پر عمل کر کے روحانی ترقی کرتے ہیں اور اُن کے بچوں کی تربیت کا کام بھی بہت آسان ہو جاتا ہے۔پس میری ان نصائح کو یادرکھیں اور ان پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں اللہ کرے کہ آپ پہلے سے بڑھ کر اپنی تربیت کی طرف توجہ دینے والی ہوں۔اللہ تعالیٰ سے لو لگانے والی ہوں اور اپنی نسلوں کو سنبھالنے والی ہوں۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 214