لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 204
رکھیں گی اتنا ہی معاشرتی آلودگیوں سے محفوظ رہ سکیں گی۔اسی سے سکونِ قلب عطا ہو گا۔تبلیغ کریں گی تو بات میں اثر ہو گا۔رسالہ کی انتظامیہ کو بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ہر شمارے میں کچھ حصہ قرآن شریف اور احادیث پر مشتمل ہو۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات سے اقتباسات بھی شامل کریں اور کچھ صفحات میرے خطبات کے لئے مخصوص کر لیں۔خطبات کو سوال و جواب کی شکل میں بھی شائع کریں تاکہ چھوٹی عمر سے ہماری احمدی بچیوں کی خلافت سے وابستگی مضبوط ہوتی چلی جائے۔اسی طرح معلومات بڑھانے اور علمی تحقیق کا شوق اجاگر کرنے کے لئے راہنمائی بھی ہو۔ناصرات سے چھوٹے چھوٹے مضامین اور سبق آموز کہانیاں لکھوا کر انہیں بھی رسالے کا حصہ بنائیں تا کہ وہ محسوس کریں کہ یہ ان کا اپنار سالہ ہے اور انہیں اس کے مطالعہ میں خاص دلچسپی ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس تو فیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خليفة المسيح الخامس 204