لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 203
آپ خدا کے فضل سے جماعت کے مستحکم اور فعال تنظیمی ڈھانچے کا حصہ ہیں جس کا کام اسلام اور احمدیت کی تعلیمات سے سب دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی دینی معلومات وسیع ہوں۔اپنے عقائد سے بخوبی واقفیت ہو اور اسلامی تعلیمات کی پابندی کرتی ہوں۔مثلاً حیا دار لباس پہنیں۔کوٹ و برقعے کی عمر ہو تو اس کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔بیہودہ مجالس ، غیر اخلاقی دوستیوں اور انٹرنیٹ اور موبائل فون وغیرہ کی برائیوں سے خود کو بچا کر رکھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب ”کشتی نوح میں بد رفیق اور خراب مجلسوں کو نہ چھوڑنے والوں کو بڑا سخت انذار فرمایا ہے۔پس اس تعلیم کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ناصرات کی عمر تعلیم کی عمر ہے۔اپنی تعلیم پر خاص دھیان دیں اور بہتر مستقبل کے لئے محنت کریں اور دعاؤں سے کام لیں۔آپ اپنی مصروفیات ایسی بنائیں جن سے آپ کی دین سے محبت ظاہر ہوتی ہو۔مثلاً ہر جمعہ کو جب میر اخطبہ ایم ٹی اے پر نشر ہو تو اسے سننے کا اہتمام کریں۔کچھ باتیں ساتھ ساتھ نوٹ بھی کریں تاکہ پوری توجہ خطبے کی طرف مرکوز رہے۔جن باتوں کی سمجھ نہ آئے گھر میں کسی بڑے سے پوچھ لیں۔اس سے آپ کا خلیفہ وقت سے ذاتی تعلق قائم ہو جائے گا۔دینی علم بڑھے گا۔سوچ اور خیالات پاک ہو جائیں گے اور خدمتِ دین اور جماعتی پروگراموں میں شمولیت کا جذ بہ تقویت پائے گا۔یاد رکھیں کہ آپ جتنا اپنے آپ کو دین کے قریب 203