لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 199
جو ذمہ داری آپ کی ہے اسے بہترین رنگ میں ادا کریں۔اپنی آراء کو محض اللہ پیش کریں۔تقویٰ اور خشیت اللہ ہمیشہ آپ کا نصب العین ہو۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: یقین یا درکھو کہ کوئی عمل خدا تک نہیں پہنچ سکتا جو تقویٰ سے خالی ہو۔ہر ایک نیکی کی جڑ تقویٰ ہے۔جس عمل میں یہ جڑ ضائع نہیں ہو گی وہ عمل بھی ضائع نہیں ہو گا۔“ پھر فرماتے ہیں: (کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19۔صفحہ 17) اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں جس قدر بار بار تقویٰ کا ذکر کیا ہے اتنا ذ کر اور کسی امر کا نہیں کیا۔“(ملفوظات جلد 4 صفحہ 508) اللہ تعالیٰ آپ کو ان تمام نیک باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 199