لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 198 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 198

تیار کر کے خلیفہ وقت کو پیش کر سکیں اور وہ سلسلہ کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہوں۔مجلس شوری کے نمائندگان بالعموم لجنہ کی ایسی ممبرات ہوتی ہیں جنہیں دین کے ساتھ خاص لگاؤ ہوتا ہے اور وہ دینی کاموں میں بڑی خوشی سے حصہ لیتی ہیں۔وہ جب مرکزی پروگراموں میں شمولیت کرتی ہیں تو ان کا یہ جذبہ مزید پروان چڑھتا ہے۔پس جن کو نمائندگی کا موقع ملا ہے انہیں یہ اعزاز بہت مبارک ہو۔وہ یاد رکھیں کہ یہ نمائندگی صرف تین دن کی نہیں ہے بلکہ آپ سارے سال کے لئے نمائندہ ہیں اور اس نمائندگی کا حق ادا کرنے کے لئے آپ کو سارا سال مستعد رہنا چاہئے اور شوریٰ میں آپ جو فیصلے کریں اور ان کی منظوری خلیفتہ المسیح کی طرف سے ہو جائے تو پھر خود بھی ان پر عمل کریں اور اپنی اپنی مجالس میں سارا سال ان پر عملدرآمد کرانے کے لئے کوشاں رہیں اور اپنے نیک جذبوں کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کمزور نہ ہونے دیں۔اپنے گھروں میں خلافت کی اہمیت اور برکات کا تذکرہ کرتی رہیں۔تربیت اولاد سے کبھی غافل نہ ہوں۔یہ وہ باتیں ہیں جن سے اولاد آپ کے لئے قرۃ العین بنے گی اور آپ خدا تعالیٰ کے فضلوں کی وارث بنیں گی۔پس ان تمام باتوں کو یا درکھیں۔مجلس شوریٰ کے موقع پر 198