لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 182
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 10۔07۔2016 عزیز ممبرات لجنہ اماء الله جر منی! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ کو امسال بھی اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا انعقاد ہر لحاظ سے بابرکت بنائے۔آمین مجھ سے اس موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔میں اس موقع پر چند نصائح کرنا چاہتاہوں۔آپ خدا کے فضل سے احمدی مستورات ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے زمانے کے امام کو پہچاننے کی توفیق دی ہے۔بیعت کے بعد آپ میں اور غیروں میں واضح فرق دکھائی دینا چاہئے اور یہ تبھی ممکن ہے جب آپ اس امام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد اسلامی تعلیمات کو سب دنیا تک پہنچانا 182