لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 181
خلیفہ وقت کی دعاؤں پر بہت یقین اور تسلی ہے۔یہی وجہ ہے کہ احباب جماعت کے دلوں میں خلیفہ وقت کے لئے ایک غیر معمولی محبت و اخلاص اور اطاعت و احترام کا جذبہ پایا جاتا ہے۔پس آپ نے ہمیشہ اس جذبے کو مزید پروان چڑھانا ہے۔آپ نے ہمیشہ خلافت کے استحکام کے لئے دعائیں کرنی ہیں۔اور ان برکات سے اپنی اوادوں کو بھی آگاہ کرنا ہے۔اس لئے آپ اپنے پروگراموں میں، اپنی مجالس میں اور اپنے گھروں میں خلافت کی اہمیت اور فیوض و برکات کا بار بار تذکرہ کرتی رہا کریں تا کہ آپ اور آپ کے خاندان اور آئندہ نسلیں سبھی ہمیشہ خلافت سے جڑے رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان نصائح پر عمل کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کو دین و دنیا کی حسنات سے وافر حصہ عطا فرمائے۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔آمین والسلام خاکسار ون ساده خلیفۃ المسیح الخامس 181