لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 165
مشن کی تکمیل میں اپنا کر دار ادا کریں، اس کی طرف پوری توجہ نہیں۔اس لئے آپ سب کو اپنا محاسبہ کرنا چاہئے اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے پہلے سے بہت زیادہ مستعد ہونا چاہئے۔یہ مجلہ جو آپ شائع کر رہی ہیں اس میں خلافت کے متعلق مختلف مضامین بھی ہیں اور نظمیں بھی ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات بھی ہیں اور خلفائے احمدیت کے حوالے بھی دیے گئے ہیں۔اسی طرح میرے بعض خطبات بھی اس میں شامل ہیں۔ان سب کا فائدہ تبھی ہو گا جب آپ ان دس سالوں کو ایک سنگ میل سمجھتے ہوئے آئندہ کے لئے بہتر سے بہتر پروگرام بنائیں کہ کس طرح ہم خلیفہ وقت کی سلطان نصیر بن سکتی ہیں۔تاکہ جہاں ہم اللہ تعالیٰ کے حق ادا کر رہی ہوں وہاں ہم جماعتی ترقی میں بھی اپنا کر دار ادا کرنے والی ہوں۔یاد رکھیں کہ لجنہ اماءاللہ ایک ایسی تنظیم ہے جس کے ساتھ جماعت کی نسلوں کی تربیت وابستہ ہے۔آپ کی گودوں میں پلنے والے آئندہ کے لئے جماعت کا سرمایہ بننے والے ہیں۔پس اس بات کو یادر کھیں کہ دنیا داری کے اس ماحول میں نہ خود دنیا میں گم ہوں اور نہ اپنے بچوں کو ضرورت سے زیادہ دنیا میں پڑنے کی اجازت دیں۔اور یہ اس وقت ہی ہو سکتا ہے جب آپ اپنے نیک نمونے بھی قائم کر رہی ہوں اور بچوں کی تربیت میں بھی بھر پور کوشش کر رہی ہوں۔165