لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 164 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 164

تو اللہ کا فضل ہے کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق خلافت احمدیہ کی تائید و نصرت فرمارہا ہے اور جس مشن کی تکمیل کے لئے اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا تھا اس کو خلافت احمدیہ کے ذریعہ سے جاری کئے ہوئے ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعریف کے مطابق وہ دو اہم مقاصد ہیں جن کو آپ نے اسلام کی تعلیم اور آنحضرت صلی الم کے اسوہ کے مطابق دنیا میں جاری کرنا ہے اور وہ مقصد ہیں۔نمبر ایک : بندے کو خدا کے قریب لانا اور خدا کا حق ادا کرنے والا بنانا اور دوسرے آپس میں ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنا اور اس کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے مطابق قربانی دینا۔پس آپ لوگ اپنے جائزے لیں کہ یہ دونوں قسم کے حقوق آپ خلیفہ وقت کا مدد گار بنتے ہوئے کس حد تک ادا کر رہی ہیں۔اگر افراد جماعت خواہ وہ مر دہوں یا عور تیں اپنے یہ حق ادا نہیں کر رہے تو پھر ان کو اس پر خوشی کا اظہار کرنے یا دن منانے کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔کیونکہ یہ دو عملی ہے۔ایک طرف تو آپ اس بات پر خوشی منا رہی ہیں کہ اللہ نے ہمیں خلافت کی نعمت سے نوازا اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد پہلے خلفاء کے وقت میں جماعت سے اپنی رحمتوں اور برکتوں کا سلوک کرتا رہا ویسا ہی سلوک اس نے خلافت خامسہ میں بھی نہ صرف جاری رکھا بلکہ اس میں ہر روز اضافہ کرتا جارہا ہے اور دوسری طرف جو کام خدا نے آپ کے سپر د کیا ہے کہ خلیفہ وقت کے معاون و مددگار بن کر آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے 164