لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 163
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 07۔02۔2015-2 مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ کینیڈا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته آپ نے خلافت خامسہ کے دس سال پورے ہونے پر ایک مجلہ شائع کرنے اور اس کے لئے پیغام دینے کی درخواست کی ہے۔یاد رکھیں کہ مجلتے جو مضامین سے مزین ہوں یا تصویروں کو ان کی زینت بنایا جائے ان کا مقصد صرف اس بات کا اظہار نہیں ہو تا کہ اللہ تعالیٰ نے کس دور میں کتنا فضل فرما یا بلکہ اس میں تاریخ بیان کر کے اور اس دور کی اہمیت بیان کر کے اس تنظیم کے ممبران کو یہ احساس دلانا ہوتا ہے کہ ہم نے آئندہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سامنے رکھتے ہوئے پہلے سے بڑھ کر اپنے آپ کو خلافت کے نظام سے جوڑنے اور اس کا معاون و مدد گار بننے کی کوشش کرنی ہے۔163