لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 95 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 95

بھی اور مجھ سے پہلے خلفاء نے بھی اپنے خطبات اور تقریروں میں اکثر امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کی طرف جماعت کو توجہ دلائی ہے۔جو لوگ با قاعدگی سے ان کو سنے کاخود بھی اہتمام کرتے ہیں اور اولادوں سے بھی اس کی پابندی کرواتے ہیں وہی پھر دین و دنیا کی حسنات کے وارث بھی ٹھہرتے ہیں۔پس خلافت سے اپنے تعلق کو مضبوط تر کرنے کے لئے خود بھی کوشاں رہیں اور اپنی اولادوں کو بھی خلافت سے محبت اور اطاعت کی نصائح کرتی رہیں اور انہیں برکاتِ خلافت کی اہمیت کا درس دیتی چلی جائیں۔اس بابرکت نظام سے وابستگی آپ کی زندگیوں کو پاکیزہ بنائے گی اور آپ کی اولادیں بھی نیکی کی راہوں پر گامزن رہیں گی۔اللہ کرے کہ آپ اپنی زندگیاں اسی نہج پر چلانے والی ہوں۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 95