لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 94
صفائی حاصل کرو کہ یہی وہ طریق ہے جس سے کرامتیں صادر ہوتی ہیں اور دعائیں قبول ہوتی ہیں اور فرشتے مدد کے لئے اُترتے ہیں۔مگر یہ ایک دن کا کام نہیں ترقی کر و ترقی کرو۔اُس دھوبی سے سبق سیکھو جو کپڑوں کو اول بھٹی میں جوش دیتا ہے اور دیئے جاتا ہے یہاں تک کہ آخر آگ کی تاثیریں تمام میل اور چرک کو کپڑوں سے علیحدہ کر دیتی ہیں۔تب صبح اٹھتا ہے اور پانی پر پہنچتا ہے اور پانی میں کپڑوں کو تر کرتا ہے اور بار بار پتھروں پر مارتا ہے تب وہ میل جو کپڑوں کے اندر تھی اور اُن کا جز بن گئی تھی کچھ آگ سے صدمات اٹھا کر اور کچھ پانی میں دھوبی کے بازو سے مار کھا کر یکد فعہ جد اہونی شروع ہو جاتی ہے یہاں تک کہ کپڑے ایسے سفید ہو جاتے ہیں جیسے ابتدا میں تھے۔یہی انسانی نفس کے سفید ہونے کی تدبیر ہے اور تمہاری ساری نجات اس سفیدی پر موقوف ہے۔“ (گور نمنٹ انگریزی اور جہاد۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 14-15) پس اپنے آپ کو صیقل کریں۔اپنے دلوں کو ہر قسم کی دنیوی آلائشوں سے پاک کریں۔آپس کے تعلقات کو لہی اخوت اور پیار و محبت کے جذبہ سے سرشار کر لیں۔اپنی اولادوں کی بھی نگرانی کرتی رہیں اور انہیں دین کے قریب تر رکھیں اور یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس مقصد کا حصول خلافت سے وابستگی میں رکھا ہے۔میں نے 94